19 جولائی 2012 - 19:30

اردن اور ليبيا كی عبوری كونسل نے ميانمار میں مسلمانوں كے خلاف ہولناك جرائم اور ان كے قتل عام كی شديد مذمت كی ہے ۔

ابنا: ۱۹ جولائی كو اردن حكومت كے ترجمان سميح المعايطہ نے اپنی گفتگو كے دوران ميانمار كے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم كی پرزور مذمت كی ہے ۔

اسی طرح ليبيا كی عبوری كونسل نے بھی ايك بيان كے ذريعے مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے اور بين الاقوامی برادری سے اپنی مجرمانہ خاموشی كی دليل طلب كی ہے ۔

واضح رہے كہ كونسل نے دنيا بھر كے ممالك ، بين الاقوامی تنظيموں ، انسانی حقوق كے اداروں اسی طرح اسلامی ممالك سے اس مسلمانوں پر ہونے والے ان سفاكانہ جرائم كے مقابل پر موقف اختيار كرنے كی اپيل كی ہے ۔

.......

/169